فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے ٹاہلی منڈی میں فوڈ پوائنٹس، کولڈ ڈرنکس ویئر ہاؤسز، چھوٹے ہوٹلز اور چائے خانوں کی جامع پڑتال کی جہاں عام شہری اور مزدور طبقہ کھانا استعمال کرتا ہے۔ کارروائی کے دوران کچن ایریا، کھانا پکانے کے مقامات، برتن دھونے اور اسٹور کرنے کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ اشیائے خوردونوش کے معیار، لیبلنگ اور صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا۔معائنہ کے دوران برتنوں کی حالت اور معیار کو جانچتے ہوئے ٹوٹے ہوئے اور ناقص برتن فوری طور پر تلف کر دیے گئے۔ کولڈ ڈرنکس ویئر ہاؤسز میں مشروبات کی اسٹوریج کنڈیشنز، درجہ حرارت، صفائی، بوتلوں اور کریٹس کی حالت اور مناسب ذخیرہ کاری کا جائزہ لیا گیا اور بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔مزید برآں باورچیوں اور دیگر عملے کے میڈیکل سرٹیفکیٹس چیک کیے گئے اور انہیں کھانا تیار کرتے وقت ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد، سر ڈھانپنے کے لیے کیپ، ماسک کے استعمال اور ذاتی حفظان صحت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ پینے کے پانی اور برتن دھونے کے پانی کے ذرائع کا بھی معائنہ کیا گیا اور صاف و محفوظ پانی کے استعمال پر زور دیا گیا۔مختلف مقامات پر بہتری کی گنجائش پائے جانے پر فوڈ بزنس مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری ناقص صفائی یا غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1280 پر شکایت درج کروا سکتے ہیں، جس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
