ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی ترقیاتی ادارہ مظفرآباد، میونسپل کارپوریشن، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، محکمہ ہائے وے اور دیگر متعلقہ ادارہ جات صفائی مہم زور وشور سے جاری۔

ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی ترقیاتی ادارہ مظفرآباد، میونسپل کارپوریشن، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، محکمہ ہائے وے اور دیگر متعلقہ ادارہ جات صفائی مہم زور وشور سے جاری۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر ڈپٹی کمشنر منیر احمد قریشی، انتظامی اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مہم کی مانیٹرنگ۔ بدھ کے روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ترقیاتی ادارہ مظفرآباد، میونسپل کارپوریشن و دیگر محکمہ جات کے زیر اہتمام نیو سیکرٹریٹ چھتر دومیل پارک، اپر چھتر، قائداعظم برج دومیل سے ملحقہ علاقوں میں سڑک کے کناروں سے درختوں کی شاخ تراشی اور جھاڑیوں کی صفائی کے علاوہ سافٹ انکروچمنٹ اور صفائی ستھرائی کا کام جاری رہا۔اس موقع پر نالیوں کی صفائی اور گندگی کے ڈھیر اور ملبہ وغیرہ کو صاف کیا گیا۔ اس موقع پر کچرے سے سیوریج کی بند نالیوں کو کھولنے کے علاوہ روڈ کے دونوں کناروں سے ملبہ وغیرہ بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ کمشنر مظفرآباد بدر منیر خود بھی وقتا فوقتا صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ وزٹ کرتے ہوئے موقع پر ہدایت جاری کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مہم کا کی پراگرس کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

Share This Post

More To Explore