ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنی وسائل آزاد کشمیر ملک اعجاز احمدکی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں محکمہ کے افسران و سٹاف کی جانب سے ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنی وسائل آزاد کشمیر ملک اعجاز احمدکی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں محکمہ کے افسران و سٹاف کی جانب سے ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق وزیر اطلاعات و ممبر قانون ساز اسمبلی پیر محمد مظہر سعید شاہ، سیکرٹریز حکومت محمد ادریس عباسی، سردار عدنان خورشید، انصر یعقوب، محمد نعیم بسمل، چوہدری محمد فرید، ڈی آئی جی راجہ شہریار سکندر، ڈی جی فوڈ مسعودالرحمان،سپیشل سیکرٹری مالیات سید محسن علی گیلانی، کمشنر مظفرآباد بدر منیر، سپیشل سیکرٹری داخلہ شوکت یوسفزئی، اور ایم ڈی سمال انڈسٹریز کارپوریشن ذیشان عارف شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملک اعجاز احمد کی محکمہ معدنی وسائل میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور قیادت کے ذریعے محکمہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی۔ ملک اعجاز احمد نے نہ صرف اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیے بلکہ اپنے ماتحت عملے کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم رکھے، جو ان کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو ہے۔اپنے خطاب میں ملک اعجاز احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں گزارا گیا وقت ان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے اور وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے تعاون اور محبت کو یاد رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر ملک اعجاز احمد کو یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔

Share This Post

More To Explore