وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نومنتخب عہدیداران سینٹرل پریس کلب مظفرآباد سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان وزیراعظم میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے نو منتخب صدر سہیل مغل، سیکرٹری جنرل شہزاد لولابی،سینئر نائب صدر نصیر انور، نائب صدر شازیب افضل، ایڈیشنل سیکرٹیری چوہدری خورشید، جوائنٹ سیکریٹری راجہ اکمل، سیکرٹیری مالیات انصر خواجہ، سیکرٹیری اطلاعات سید تصدق شاہ سے حلف لیا،تقریب میں سیکرٹیری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف، معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر سید اعزادار حسین شاہ، ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا سمیت سینئر صحافی صاحبان سابق عہدیداران سینٹرل پریس کلب اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، الیکشن کمشنر خواجہ سرفرازنے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نو منتخب عہدیدران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نومتخب ممبران مجلس عاملہ محمد عارف عرفی، عباس گردیزی، عبدالواجد خان، سید اشفاق شاہ، اشتیاق احمد آتش، خرم عطا شیخ سے بھی حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئیوائس چیئرمین پریس فاونڈیشن سردار ذوالفقار علی نے کہا کہ اخبارات کی سکروٹنی کی جانا وقت کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل پالیسی زیرکار ہے اسکو فائنل کیا جائے، ایکریڈیٹیشن کارڈ میں صحافیوں کیلئے صحت کی سہولت کو شامل کیا جائے۔انہوں نے اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئینومنتخب صدر سینٹرل پریس کلب سہیل مغل نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل پریس کلب لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب کشمیریوں کا نمائندہ ادارہ ہے، اس ادارہ سے اٹھنے والی آواز کو دنیا بھر میں سنا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست میں انار کی اور بے چینی کی فضاء تھی وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور پر ذمہ داری ڈالی گئی اور وزیراعظم نے احسن انداز میں اپنی ذمہ داری نبھائی۔ وزیراعظم کا طرز حکمرانی ان کے والد ممتاز حسین راٹھور کی یاد دلاتا ہے جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور نے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھولے اور ان کے بعد موجودہ وزیراعظم نے بھی وزیراعظم آفس کے دروازے عوام کے لئے کھولے، وزیراعظم نے حالیہ جو اقدمات کیے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے والد محترم کی طرح صحافت اور صحافیوں کو عزیز رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کیلئے رہائشی کالونی بارے اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سنگینیوں کے سائے تلے بھارتی مظالم کے سامنے صحافتی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں قید صحافیوں کی رہائی کے لیے عالمی ادارے کردار ادا کریں۔
مظفرآباد (پی آئی ڈی) یکم اپریل 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کہا ہے کہ مشکل حالات میں ذمہ داری ملنا اعزاز ہے، حلف اٹھایا تو چارٹر آف ڈیمانڈ سامنے تھا جب حکومت کا عرصہ پورا ہوگا تو چارٹر آف ڈلیورنس دیکر جائیں گے، ریاست کے حالات ماضی کی نسبت بہت بہتر ہیں، حکومت نے مشکل ترین حالات میں عوامی فلاح کے لیے متعدد نئے راستے کھولے، صحافت ایک مقدس اور باوقار پیشہ ہے، جو معاشرے کی فکری و سماجی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی سزاوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ مثبت، ذمہ دار اور آزاد صحافت ہی ایک مہذب اور باشعور معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔میں نے اپنے والد مرحوم سے یہ سبق سیکھا کہ سیاست کا اصل مقصد عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیسینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مختصر مدت میں حکومت نے روایتی سیاست سے ہٹ کر عملی اور دیرپا اقدامات کیے جن کے نتائج مستقبل قریب میں سامنے آئیں گے، پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، خطے میں کشیدگی کیخاتمے کے لیے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور مؤثر سفارتی اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، پاکستان کا جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کردار قابل تحسین ہے جبکہ بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے، عید کے روز بھی میں رات دو بجے تک پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھا۔ مشکلات کے باوجودحکومت پاکستان کیوجک سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے سستی بجلی اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، جبکہ کشمیری عوام کو ہمیشہ پاکستان کی مکمل حمایت اور سرپرستی حاصل رہی ہے، جس کا ادراک اور احترام ہم سب پر لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا، ان کے مسائل سنے اور اسی وجہ سے اضطراب اور بے چینی میں واضح کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام کی آواز سنی جائے تو احتجاج کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اوورسیز کشمیری ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ حکومت نے ان کے اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے اوورسیز کمیشن، ون ونڈو پورٹل اور دیگر سہولیات متعارف کروائی ہیں تاکہ انہیں بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ حکومت جلد ایک جامع زرعی کانفرنس اور نوجوانوں کے لیے انٹرپرینیورشپ کانفرنس منعقد کرے گی تاکہ جدید رجحانات، تجربات اور مواقع سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکے۔حکومتیں صرف انفراسٹرکچر تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ نظام کی بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی فلاح کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس حوالے سے عدالتی اصلاحات بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔صحافی برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی کے لیے زمین کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے، محکمہ اطلاعات کو مستحکم کررہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ جامع سقشل و ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ حکومت میڈیا کے ساتھ مضبوط اور بااعتماد تعلق کو فروغ دے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت مقررہ وقت پر آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی اور اپنی مدت کے اختتام پر بہتر طرز حکمرانی کی ایک مثال قائم کرے گی۔

