سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ اور ترقیاتی ادارہ جات محمد رقیب خان نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کا دورہ کیا۔

سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ اور ترقیاتی ادارہ جات محمد رقیب خان نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری پی پی ایچ راجہ خالد سلیم بھی موجود تھے۔اس موقع پر سیکرٹری فیزکل پلاننگ و ہاوسنگ کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے بعد سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ محمد رقیب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد ایک نہایت اہم ادارہ ہے، جس کا کردار شہر کی ترقی اور منصوبہ بندی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ادارے کے افیسران و ملازمین اپنی ذمہ داریوں کو مزید احسن انداز میں انجام دیں اور ادارے کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ادارہ مالی طور پر خود کفیل ہو سکے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔ اس ضمن میں ادارے کی ہاؤسنگ سکیموں اور کمرشل پلازوں میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ شہریوں کو مناسب نرخوں پر معیاری سہولتیں میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا بلکہ ادارے کی مالی استعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا، جو مستقبل میں مزید ترقیاتی منصوبوں کی راہ ہموار کرے گا۔

Share This Post

More To Explore