وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے ایپکا آزاد کشمیر کے ایک وفد نے قائمقام صدر ایپکا سردار آصف کی قیادت میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے ایپکا آزاد کشمیر کے ایک وفد نے قائمقام صدر ایپکا سردار آصف کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ وفد نے مسائل کے حل کے لیے حکومت کے تعاون اور سنجیدہ اقدامات پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامی مسائل کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں گورننس کو موثر بنانا ترجیح ہے ، عوامی مسائل کے حل کے لیےبھی تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت عوامی فلاح کو یقینی بنانے کے مشن پر گامزن ہے ، پیپلز پارٹی کی یہ حکومت اپنے اکابرین کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے معاشرے میں مثبت رجحانات کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور دیرپا اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ریاست میں ترقی اور خوشحالی کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکے۔

Share This Post

More To Explore