وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے جہلم ویلی ریلیف پیکج تقسیم میں بدانتظامی کا سخت نوٹس اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کو انکوائری کی ہدایت کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار سکندر نے جہلم ویلی میں دوران رمضان المبارک سعودی ریلیف پیکج کی تقسیم کے دوران بدانتظامی میں ملوث کرداروں کے تعین کے لئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پٹہکہ راشد حبیب کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا، ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد کے دفتر سے جاری حکمنامہ کے مطابق انکوائری آفیسر ڈی ایس پی راشد حبیب ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ ارسال کریں گے، یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی رفاہی تنظیم کنگ سلمان ریلیف آرگنائزیشن کی جانب سے ریلیف پیکج تقسیم کیا جارہا تھا جس میں ہلڑ بازی و بدانتظامی کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جس پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے سخت نوٹس لیا تھا، ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر اور ایک شہری نذیر حسین نے بھی تحقیقات کے لئے تحریک کی تھی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
