وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ خطہ کشمیر کا قدرتی حسن اور پرامن فضاء سیاحوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں، حکومت آزاد کشمیر سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں اور تحفظ فراہم کریگی۔آزاد خطہ میں آئی ٹی، سیاحت، توانائی، منرلز، زراعت اور ہاوسنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے موقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری اور عابد بختاوری سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ایسے اقدامات کریں گے جن سے آزاد کشمیر میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر سرمایہ کاری کے لیے نہایت موزوں خطہ ہے، جہاں کاروبار کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظفر بختاوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور نجی شعبہ خطے کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر کے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں بلکہ علاقائی تجارت کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
