آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے الیکشن کمیشن آفس پونچھ ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استقبال کیا۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے حکام نے چیف الیکشن کمشنر کو آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں اب تک کی انتظامی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن پوری طرح متحرک ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کی ووٹر لسٹوں کو شفاف اور درست بنانے کے لیے پوری مستعدی سے کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈپٹی الیکشن کمشنر مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ان کی شکایات و تحفظات کا بروقت ازالہ کیا جائے تاکہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جلد ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے حلقوں میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جامع حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ الیکشن کمیشن تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے صاف، شفاف اور قابل اعتماد انتخابی عمل کو یقینی بنائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
