آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر خواتین ونگ کی صدر اور سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ شاہین کوثر ڈار نےملاقات کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر خواتین ونگ کی صدر اور سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ شاہین کوثر ڈار نےملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئندہ انتخابات کے تناظر میں پارٹی کے خواتین ونگ کو مزید مضبوط بنانے اور آزاد کشمیر بھر میں اسے فعال اور متحرک کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محترمہ شاہین کوثر ڈار نے وزیراعظم کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد بھی پیش کی۔اس موقع پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے اہم اور فعال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ونگ کو مزید مضبوط اور منظم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے خواتین بھرپور کردار ادا کر سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں سیاسی عمل میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا حکومت اور پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی خواتین کی سیاسی و سماجی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ملاقات کے دوران خواتین ونگ کی صدر نے وزیراعظم کو پارٹی تنظیم سازی اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ جلد ہی آزادکشمیر بھر میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر کے خواتین کا کنونشن منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد آئندہ انتخابات میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنا کر انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہے

Share This Post

More To Explore