آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے ضلع حویلی کے علاقے نڑی بن دیگوار سے محمد سلیم کٹاریہ، کبیر نذیر کٹاریہ اور محمد سعید چیچی نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے ضلع حویلی کے علاقے نڑی بن دیگوار سے محمد سلیم کٹاریہ، کبیر نذیر کٹاریہ اور محمد سعید چیچی نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کی قیادت اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفد کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کی علمبردار جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آزاد کشمیر میں بلا امتیاز ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ حویلی سمیت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مختلف علاقوں سے سیاسی و سماجی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں آزاد کشمیر میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی اقدامات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور وہ عوامی خدمت کے اس سفر میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

Share This Post

More To Explore