آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری فنانس و چیف ایڈیٹر روزنامہ جنت نظیر اعجاز خان اور سینئیر صحافی کشمیر جرنلسٹس فورم کے سیکرٹری اطلاعات علی حسنین نقوی نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر سید آفتاب گیلانی،پی آر او عامر عزیز کھوکھر اور پی آر او عرفان راٹھور بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران ریاستی اخبارات اور صحافی برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاوفد نے حکومت کی توجہ اخبارات کی مالی مشکلات اور صحافیوں کے مسائل کی جانب مبذول کروائی۔اس موقع پر وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ریاستی اخبارات کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کیں اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔وفد نے وزیراعظم کے صحافت و صحافی دوست اقدامات کو سراہا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
