ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر کا دورہ ہٹیاں بالا۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ چھ صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ،خورشید اعوان ایڈووکیٹ،اسد ارشد چغتائی ایڈووکیٹ،ارسلان ایڈووکیٹ سمیت پارٹی عہدیداروں، کارکنوں، بلدیاتی اداروں کے ممبران، سرکاری محکموں کے آفیسران،طلباء، تاجروں اور صحافیوں سے ملاقاتیں۔ ترجمان وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کے دفتر کا دورہ بھی کیااورانھیں نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی فیصل مغل نے انکا پرتپاک انداز سے خیر مقدم کیا۔ ترجمان وزیراعظم اور ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران عام انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں میں ووٹوں کے اندراج،سیاحوں کی آمد اور سہولیات کی فراہمی،اداروں کے مسائل، لیپہ ویلی ریشاں ٹرانسپورٹ سمیت عوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور لائن آف کنٹرول پر افواج پاکستان کی گراں قدر خدمات پر عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شوکت جاوید میر نے ڈپٹی کمشنر کو دورہ چھم اور لیپہ ویلی کی تجویز دی جس پر انھوں نے رضامندی کا اظہار کیا۔شوکت جاوید میر نے23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے لائن آف کنٹرول وادی لیپہ میں افواج پاکستان اور تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام قومی جھنڈے لہرانے کی پروقار تقریبات میں بھرپور عوامی شرکت اور منتظمین کے منفرد کردار پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل مغل نے وزیراعظم آزادکشمیرفیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم حکومت کی ترجیحات پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا کر عوامی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور تمام مکاتب فکر کے زعماء سے مشاورتی عمل شروع کر کے اعتماد سازی کی فضا پیدا کرنے کا عزم کیا شوکت جاوید میر نے انکے مثبت اور عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
