وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی پیپلزپارٹی کے رہنما مختار عباسی کے گھر آمد۔پیپلز پارٹی سٹی کے کارکنان کی جانب سے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال۔وزیراعظم آزادکشمیر سے پی پی کارکنان نے ملاقات کی اور عید کی مبارک دی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکنان نے اپنی جماعت کو خیر آباد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔وزراء حکومت چوہدری محمد رشید اور سید بازل علی نقوی، مختار عباسی، ڈپٹی میئر خالد اعوان، شیخ اظہر، شوکت خاکسار ودیگر بھی موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
