وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرفیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آج ہم 23مارچ 1940 کو منظور کی جانے والی قرار داد پاکستان کے سلسلے میں یوم پاکستان جوش و ولولے سے منا رہے ہیں۔ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی پرجوش قیادت میں اس قراداد کی منظوری کے بعد پاکستان معرض وجود میں آیا۔اس قرارداد نے ہماری تاریخ کا رخ بدل ڈالا، شدید ترین مخالفت کے باوجود آزاد ملک پاکستان کی شکل میں ہمارے آباؤاجداد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا۔برصغیر کے مسلمانوں کے لیے یہ دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب انہوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کی بنیاد رکھی اور اس تمام جدوجہد میں کشمیری قیادت بھی پیش پیش رہی۔ کشمیری قیادت نے لاہور جلسے میں شرکت کر کے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان لازوال رشتے کی بنیاد رکھی۔23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قرار داد پاکستان ہمیں اجتماعیت کا درس دیتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے جسکو کشمیریوں نے اپنے خون سے زندہ رکھا ہواہے، کشمیری بائی چوائس پاکستانی ہیں اور پاکستان کو اپنی آرزوں اور امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے نہ صرف قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسلمانان ہند کے ساتھ حصہ لیا بلکہ خود کو بھی قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا،کشمیریوں نے 14 اگست 1947 قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر کے الحاق کا فیصلہ کر لیا تھا۔ دنیا میں پاکستان سے زیادہ کشمیر یوں کا کوئی ہمدرد نہیں۔انشاء ا اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور پاکستان کی تکمیل الحاق کشمیر کے ذریعے ہو کر رہے گی۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قیام پاکستان سے جموں و کشمیرکے عوام کی جدوجہد کو ایک نئی تحریک اورایک نیا ولولہ ملا۔ کشمیر اور پاکستان نظریاتی، جغرافیائی، تاریخی رشتوں، ثقافتی اور مذہبی اعتبار سے ایک ہی ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
