وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گزشتہ دنوں بے دردی سے قتل کیے جانے والے رفاقت گجر کی والدہ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گزشتہ دنوں بے دردی سے قتل کیے جانے والے رفاقت گجر کی والدہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر رفاقت گجر کی والدہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انصاف کی فراہمی کی امید ظاہر کی۔

Share This Post

More To Explore