عوامی خدمت کے مشن کو تقویت۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) حویلی کی اہم شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

عوامی خدمت کے مشن کو تقویت۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) حویلی کی اہم شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ حویلی میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے موقع پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن اور کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئیچوہدری محمد صدیق، فارسٹر (ر) چوہدری صادق، چوہدری رفیق، چوہدری محمود، چوہدری محمد صادق، چوہدری منیر محمد، چوہدری حمید، چوہدری محمد دین، چوہدری قدیر، چوہدری صدیق،چوہدری جمیل، چوہدری جاوید، چوہدری کفیل، چوہدری وسیم، چوہدری منشاد، چوہدری نوید، چوہدری شاہد، چوہدری تابش، چوہدری عبدالوحید نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے چوہدری محمد صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت اور ویژن سے متاثر ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہے، ہماری نہ کوئی ڈیمانڈ ہے نہ شرط۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اور اس کے بعد ن لیگ سے 24 سالہ رفاقت چھوڑ کر اپنے احباب کے ساتھ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہا ہوں۔ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور فیصل ممتاز راٹھور کو ووٹ بھی دیں گے اور انکی انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔

Share This Post

More To Explore