وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے حال ہی میں ضلع حویلی کے معروف ماہرِ تعلیم راجہ عبدالقیوم راٹھور نے ملاقات کی، جس میں خطے کی تعلیمی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران راجہ عبدالقیوم راٹھور نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے اوورسیز کشمیری کنونشن کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات نہ صرف عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ اوورسیز کشمیریوں کو اپنی دھرتی سے جوڑنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے آزاد کشمیر بھر میں جاری اجتماعی، رفاہی اور تعمیراتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سڑکوں، تعلیمی اداروں اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے بالخصوص یونیورسٹیوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی و فلاحی اداروں کے قیام کو خطے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔راجہ عبدالقیوم راٹھور نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوام دوست پالیسیوں، گڈ گورننس کے فروغ اور عوام کے ساتھ براہِ راست رابطے کی حکمتِ عملی کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو براہِ راست سننے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ایک مثبت اور موثر طرزِ حکمرانی کی علامت ہے، جس سے عوام کا اعتماد حکومتی اداروں پر مزید مضبوط ہوتا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ قیادت کی کاوشوں سے آزاد کشمیر میں ترقی، خوشحالی اور بہتر طرزِ حکمرانی کو مزید فروغ ملے گا اور تعلیمی و سماجی شعبوں میں نئی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
