وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ نے علم و عمل کی روشنی عام کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام میں سیاسی شعور اجاگر کیا اور تحریکِ آزادی کو ایک نئی سمت عطا کی۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ نے علم و عمل کی روشنی عام کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام میں سیاسی شعور اجاگر کیا اور تحریکِ آزادی کو ایک نئی سمت عطا کی۔ میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی دینی، مذہبی اور سیاسی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔ وزیر اطلاعات نے میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی جدوجہد کا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا تھا جو اسلامی اقدار پر استوار ہو اور اتحاد و یگانگت کا عملی نمونہ پیش کرے۔ ان کی فکر اور عملی کاوشیں آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو مزید مضبوط کریں اور عالمی سطح پر مؤثر سفارتی کاوشوں کے ذریعے اس مسئلے کو اجاگر کریں۔ چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب تحریک آزادی کشمیر کامیابی سے ہمکنار ہوگی، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

Share This Post

More To Explore