آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ سے محروم طبقات کی آواز بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے، یہی وجہ ہے کہ آج پورے آزادکشمیر میں عوام جوق در جوق اس جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب حویلی سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مجید راٹھور وائس چیئرمین چکیاس ،چوہدری نصیر اور مشتاق قریشی کی قیادت میں قریشی برادری ،فاروقی برادری جنجوعہ برادری کے سرکردہ افراد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں قاضی شوکت حسین ،لیاقت حسین قریشی ،محمد فاروق قریشی ،رفاقت حسین قریشی ،معروف احمد فاروقی ،محمد وقار قریشی ،محمد وسیم قریشی ،محمد ساجد فاروقی ،محمد جمیل۔قریشی ،محمد سرفراز قریشی ،آصف قریشی ،محمد آصف فاروقی ،محمد عاشق قریشی ،طاہر حسین جنجوعہ ،محمد نصیر قریشی ،محمد ذاکر قریشی ،بلسل قریشی ،ثاقب قریشی ،عارف قریشی ،عاطف قریشی ،عاصم قریشی ،اسد قریشی ،شفاقت قریشی ،محمد شکیل قریشی ،ناصر قریشی ،محمد طارق قریشی ،سجاد قریشی ،محمد علی قریشی ،محمدںمصطفے ،مسعود احمد قریشی ،محمد صبور قریشی ،محمدںنصیر قریشی ،احمد خورشید قریشی ،عامر بشیر قریشی ،افراز احمد قریشی ،حاجی نصیر قریشی ،ممتاز فاروقی اور سرفراز قریشی شامل ہیں وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور، حقوق اور بااختیار ہونے کا راستہ دکھایا جبکہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حکمرانی کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ ان عظیم قائدین کے افکار اور فلسفہ سیاست ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم انہی اصولوں کی روشنی میں ریاست کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے 100 دنوں میں گڈ گورننس، مالی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے ذریعے ریاستی نظام میں نمایاں تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ سرکاری دفاتر میں نظم و ضبط، عوامی مسائل کے فوری حل، اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنے والا مورخ اس دور کو آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کے طور پر یاد رکھے گا۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حویلی سمیت ریاست کے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ سڑکوں، صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا، خواتین کو بااختیار بنانا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت کی علامت ہے، یہ جماعت ہمیشہ آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی پاسداری کرتی رہے گی۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ریاست کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی منزلوں سے ہمکنار کرے گی۔

