چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل سے سابق وزیر اطلاعات و ممبر قانون ساز اسمبلی مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ملاقات کی اور انہیں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ووٹر فہرستوں میں غیر مسلموں باالخصوص قادیانیوں کیلئے الگ خانہ میں اندراج سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ووٹر فہرست میں ختمِ نبوت سے متعلق خانے کی شمولیت کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ پیر محمد مظہر سعید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر اور قائمقام صدر یاست کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ الیکشن سے قبل اس معاملے کو یکسو کیا جائے تا،ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ اسے اپنی شناخت حاص ہو۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
