سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ممبر اسمبلی پیر مظہر سعید شاہ نے بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کے نتیجے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل و دیگر جوانوں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج سے جنگ میں شہید کشمیری مجاہدین، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات کے بھائی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سپیکر اسمبلی نے ممبران اسمبلی محترمہ کوثر تقدیس گیلانی، سردار محمد یعقوب خان اور راجہ محمد صغیر خان پر مشتمل پینل آف چئیرمین کا اعلان کیا۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ایوان نے ممبران اسمبلی چوہدری ریاض احمد، چوہدری ارشد کی رخصت کی درخواستوں کو متفقہ طور پر منظور کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭
مظفرآباد(پی آئی ڈی )مورخہ25 فروری2026
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون ،انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے مسودہ قانون The Azad Jammu and Kashmir Ehtesab Bureau (Eight Amendment) Ordinance, 2026. ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے مجلس منتخبہ کے سپرد کر دیا۔
مظفرآباد(پی آئی ڈی )مورخہ25 فروری2026
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیر سیاحت سردار فہیم اختر ربانی نے سابق وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان کی جانب سے محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام ضلع پونچھ میں ٹوریسٹ ہٹس اور ٹک شاپس کو فعال کرنے کی نسبت قلیل المہلت سوال کے جواب میں کہا کہ محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام ضلع پونچھ میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کیلئے قائم ٹوریسٹ ہٹس/ ٹک شاپس کو فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے پالیسی کے مطابق مذکورہ سہولیات کو یا تو محکمہ سیاحت خود چلائے گا یا پھر مذکورہ سہولیات کو آوٹ سورس کیا جائے گا جس کی منظوری متعلقہ فورم نے دینی ہے۔ مذکورہ سہولیات کو آوٹ سورس کرنے کیلئے ممبران اسمبلی کی سفارشات کو شامل کیا جائے گا۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے وزیر سیاحت کو اس حوالے سے پالیسی ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔

