کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران سستا بازار کے قیام، پرائس کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد قریشی، مجسٹریٹ بلدیہ سردار عمران، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ٹریفک پولیس سمیت جملہ مجسٹریٹ صاحبان نے شرکت کی۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال اور ڈپٹی کمشنر نیلم ویلی اقبال حسن ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء ضروریہ کی قیمتوں ہو اعتدال پر رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے ریٹ لسٹ پر موثر عملدرآمد کے لیے چیکنگ کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کو چھ مختلف زون میں تقسیم کرتے ہوئے مجسٹریٹس کو مامور کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ شہر میں سستا بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو روزنامہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو چھ زونز میں تقسیم کرتے ہوئے مجسٹریٹ صاحبان کو مامور کر دیا گیا ہے۔ جو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کےبعد اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ مجسٹریٹ ضرورت پڑنے پر دیگر محکمہ جات کے آفیسران کو بھی چیکنگ و پڑتال کے لیے ہمراہ رکھیں۔ عوام الناس کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ٹریفک پولیس مین شاہرات، چوک چوہراہوں اور سستے بازاروں میں پارکنگ اور ٹریفک روانی بحال رکھنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام مجسٹریٹس ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
