وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے انگلونورڈ انٹرنیشنل اسکول کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران اسکول انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کوتعلیمی سرگرمیوں، تدریسی معیارکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر اور وزیر قانون میاں عبدالوحید بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کلاس رومز کا معائنہ کیا،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ معیاری تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی ادارے معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، حکومت آزاد کشمیر تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے اور تعلیم کے میدان میں نئے اضافے کو بھی بھرپور انداز میں سراہا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
