آزادکشمیر کے وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی کی زیر صدارت فوڈ پالیسی 2022 کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے محکمہ خوراک کا اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔

آزادکشمیر کے وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی کی زیر صدارت فوڈ پالیسی 2022 کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے محکمہ خوراک کا اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک سہیل اعظم، ناظم خوراک عبدالحمید کیانی، ایڈیشنل سیکرٹری مالیات، چیئرمین صاحبان ضلع کونسل مظفرآباد، راولاکوٹ، میرپور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر خوراک و چیئرمین کمیٹی نے فوڈ پالیسی 2022 کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے جملہ امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں جملہ سٹیک ہولڈر/ملز مالکان کو سماعت کرنے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خوراک کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا کیا۔ سب کمیٹی جملہ متعلقین کو سماعت کرتے ہوئے رپورٹ مرتب کرے گی جو مرکزی کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ فوڈ پالیسی 2022 کا از سرنو جائزہ لیتے ہوئے اس کی مزید بہتری کی نشاندہی کی جائے تاکہ ایک جامع پالیسی مرتب کی جا سکے۔ اس حوالہ سے جملہ متعلقین کی ان پٹ لیتے ہوئے اس پر تجاویز پیش کی جائیں تاکہ ایک اچھی اور جامع پالیسی مرتب کی جا سکے۔

Share This Post

More To Explore