آزاد جموں و کشمیر کے ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے راولپنڈی پونچھ ہاؤس میں قائم الیکشن کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات خواجہ عمران الحق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے کہا کہ آمدہ الیکشن کیلیے تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو بروقت معلومات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دفاتر کو ضروری سامان کی فراہمی کیلیے محکمہ مالیات کو تحریک کی جائے تاکہ الیکشن کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام انتہائی اہم ہے اس لیے تمام آفیسران اور عملہ مشنری جذبے سے کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا اہم آفس ہے جس کا مہاجرین کے حلقوں میں انتخابات منعقد کروانے کے سلسلے میں اہم کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں خالی آسامیوں کو میرٹ پر پر کیا جائے گا اور ایڈہاک ازم کا خاتمہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے آفیسرز و عملے کی تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ آفیسرز و عملہ جدید تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو ۔۔انہوں نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کیلئے پیشہ ورانہ انداز اپنانے اور عوامی خدمت کے جذبے سے فرائض انجام دینے کی تاکید کی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ممبر الیکشن کمیشن کو اب تک کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں دستیاب آسامیاں پر کرنے کیلیے سفارشات تیار ہیں اسے تھرڈ پارٹی کے ذریعے پر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی دفاتر میں بھی ضروری سازوسامان کی دستیابی یقینی بنانے کیلیے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ مالیات کو تحریک کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آفجسرز و عملے کے تربیتی سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ڈپٹی الیکشن کمشنر نویدہ منظور گیلانی نے ممبر الیکشن کمیشن کو دفتر کے انتظامی، انتخابی اور جاری امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کہ آفس میں اسسٹنٹ اور ڈیٹا آپریٹر کی آسامیاں خالی ہیں جنہیں فوری پر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ الیکشن کے دوران ہونے والے پروسیس کو خوش اسلوبی سے انجام دیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے شکایات کے ازالے اور معلومات کی فراہمی کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
