یونین کونسل انوار شریف میں تاریخ رقم، پاکستان پیپلز پارٹی کا شاندار اور تاریخی عوامی پاور شو، عوام، کارکنان اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل انوار شریف میں عوامی اعتماد کا ریفرنڈم منعقد ہوا، جس نے واضح کر دیا کہ عوام اب صرف عملی خدمت اور سچائی کی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گاؤں کتھیلی سے پاکستان تحریک انصاف کے بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز نے وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جس سے یہ بات واضح ہوئی کہ نظریاتی سیاست اور عملی اقدامات ہی عوام کی ترجیح ہیں۔اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماضی میں گاؤں کتھیلی اور نندل کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم تھے۔ آمدورفت میں شدید مشکلات، تعلیمی اداروں کی کمی، اور بنیادی انفراسٹرکچر کی عدم موجودگی نے علاقے کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالیں۔ مگر آج نندل میں آدھا کلومیٹر سڑک اور کتھیلی میں 3.5کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ جب قیادت عوام کے ساتھ کھڑی ہو تو وسائل خود راستہ بنا لیتے ہیں۔ یہ سڑکیں صرف آمدورفت کی سہولت نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں ہیں۔وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی نے اپنے خطاب میں عوام سے وعدہ کیا کہ سیاست اقتدار کا کھیل نہیں بلکہ عوامی خدمت کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا:“ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور سچ کی سیاست کرتے ہیں۔ ہم نے نہ کبھی جھوٹے وعدے کیے ہیں اور نہ آئندہ کریں گے۔ جو وعدہ کریں گے، اس پر پہرا دیں گے اور ہر صورت اسے پورا کریں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے ہمیشہ مثبت اور ترقی پسند سیاست کا ساتھ دیا ہے اور یہ علاقہ اب پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ اور ون سائیڈڈ یونین کونسل بن چکا ہے۔وزیر خزانہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر قاسم مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی عملی اقدامات اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج افتتاح ہونے والی سڑکیں اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ حکومت وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے خصوصی اعلان کیا کہ گاؤں کتھیلی میں ماڈل ہائی سکول قائم کیا جائے گا تاکہ علاقے کی بچیوں کو معیاری تعلیم کی سہولت میسر ہو اور تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی اور تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور وسائل کو منصفانہ اور شفاف انداز میں استعمال کرتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے۔مقررین نے واضح کیا کہ یونین کونسل انوار شریف اب سیاسی طور پر پیپلز پارٹی کی مضبوط اور مستقل“ون سائیڈڈ”یونین کونسل بن چکی ہے۔ عوام نے خدمت اور عملی ترقی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، جبکہ مخالفین کے پاس نہ وژن ہے، نہ منصوبہ بندی، نہ عملی کارکردگی۔ آج کی شمولیتیں اور عوامی جوش اس بات کی دلیل ہیں کہ مستقبل کس کے ساتھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاور شو ایک وارننگ بھی ہے اور ایک وعدہ بھی: وارننگ اُن کے لیے جو عوام کو کمزور سمجھتے تھے، اور وعدہ اُن کے لیے جو ترقی، تعلیم اور بنیادی سہولیات چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ثابت کیا ہے کہ سیاست کا اصل محور عوام ہیں، اور جب عوام ساتھ ہوں تو تبدیلی ناگزیر ہو جاتی ہے۔ یونین کونسل انوار شریف میں آج جو جذبہ دیکھا گیا، وہ محض ایک دن کا جوش نہیں بلکہ ایک مستقل سیاسی تحریک کی بنیاد ہے جو پیپلز پارٹی کی کامیابی کی صورت میں ممکن ہے۔اب ترقی رکے گی نہیں، وعدے ٹوٹیں گے نہیں، اور عوام کی آواز دبے گی نہیں۔ یہ آغاز ہے اور یہ آغاز فیصلہ کن ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
