سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف کی زیر صدارت اوورسیز کشمیری کنونشن کی میڈیا کوریج اینڈ مینجمنٹ کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سید عزادار حسین کاظمی، ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محترمہ قراہ العین، آفیسران محکمہ تعلقات عامہ محمد سہیل خان، سید آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط خان، خواجہ محمد حنیف اور ساجد نذیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 16 فروری کو مظفرآباد میں ہونے والے اوورسیز کشمیریز کنونشن کی میڈیا کوریج کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف نے کہا کہ اس تاریخی ایونٹ کی بھرپور میڈیا کوریج کو یقینی بنایا جائے۔ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر ایونٹ کی تشہیر کے لیے محکمہ اطلاعات اقدمات کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی ایونٹ ہے جس سے آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونگے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔ معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سید عزادار حسین کاظمی نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے اس ایونٹ کی میڈیا مینجمنٹ اور کوریج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر اس ایونٹ کی تشہیر سرگرمیاں شروع ہو چکی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس ایونٹ کو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی مل سکے۔ ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت آزادکشمیر کی ہدایت پر ایونٹ کی بھرپور کوریج کو یقینی بنائے گا۔ اس مقصد کے لیے ہم چھٹیوں کے دوران بھی دفتر حاضر رہ کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراطلاعات کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات ہمہ وقت کام میں مصروف ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
