اوورسیز کشمیریز کنونشن 2026″ میں شرکت کے لئے آنے والے اوورسیز کشمیریز کا انٹری پوائنٹ کوہالہ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔

“اوورسیز کشمیریز کنونشن 2026” میں شرکت کے لئے آنے والے اوورسیز کشمیریز کا انٹری پوائنٹ کوہالہ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔مظفرآباد اور باغ کی انتظامیہ نے اوورسیز قافلے کا آزاد کشمیرآمدپر خیر مقدم کیا۔قافلے کا انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پرپھول کی پتیاں نچھاور کر کے ملی نغموں کی گونج اور روایتی رقص میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔مشیر برائے چئیرمین او پی ایف اعجاز رضا، ایونٹ مینیجر وقاص علی بھی موجود تھے۔اوورسیز کشمیریز کو سرکاری پروٹوکول میں دارالحکومت مظفرآباد پہنچایا گیا۔قافلے میں صدر بزنس فورم لندن اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل محمد نثار چوہدری، چئیرمین اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن سید قمر رضا، چئیرمین اوورسیز پاکستانی ویلفئیر کونسل نعیم نقشبندی، ممبران آرگنائزنگ کمیٹی اوورسیز کشمیریز مظفرآباد آرگنائزنگ کمیٹی ریاض کوہ مروی، زاہد مغل، نائب صدر PYO یوکے رفاقت علی چوہدری، حسیب بٹ بھی قافلے میں موجود تھے۔

Share This Post

More To Explore