محکمہ خوراک کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سرکاری آٹا ڈیلر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کے مطابق متعلقہ ڈیلر مقررہ ضابطہ کار کے برعکس سرکاری آٹے کی فروخت میں ملوث پایا گیا، جس پر فوری ایکشن لیا گیا

محکمہ خوراک کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سرکاری آٹا ڈیلر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کے مطابق متعلقہ ڈیلر مقررہ ضابطہ کار کے برعکس سرکاری آٹے کی فروخت میں ملوث پایا گیا، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد/جہلم ویلی ابرار احمد میر نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیلر کا لائسنس معطل کر دیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ خوراک کے مطابق سرکاری آٹا حکومتی پالیسی کے تحت مستحق شہریوں کو مقررہ نرخوں اور ضوابط کے مطابق فراہم کیا جاتا ہے اور اس کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ رکھنا لازمی ہے۔ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا غیر قانونی فروخت قانوناً قابل سزا جرم ہے۔حکام نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے تحفظ اور شفاف تقسیم کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Share This Post

More To Explore