فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے علی الصبح لوار گلی کے مقام پر ناکہ بندی کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونے والی مال بردار گاڑیوں کی جامع تلاشی اور سخت انسپکشن کی۔

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے علی الصبح لوار گلی کے مقام پر ناکہ بندی کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونے والی مال بردار گاڑیوں کی جامع تلاشی اور سخت انسپکشن کی۔ کارروائی کے دوران افطاری اور سحری میں استعمال ہونے والی مختلف اشیائے خوردونوش کی جانچ پڑتال کی گئی۔ چیکنگ کے دوران غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبارٹری رپورٹ لائی جانے والی اشیاء برآمد ہونے پر متعلقہ مال موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔حکام کے مطابق رمضان المبارک کے پیش نظر خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے تاکہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی ترسیل کو روکا جا سکے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد، ابرار احمد میر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران مظفرآباد کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی اور انسپکشن مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ہر مال بردار گاڑی کو باقاعدہ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اشیائے خوردونوش کے معیار کی جانچ یقینی بنائی جا سکے اور صرف معیاری و محفوظ اشیاء کو ہی شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی صحت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore