آزاد جموں و کشمیر پولیس کی 61ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ پولیس ٹریننگ اسکول مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس کی 61ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ پولیس ٹریننگ اسکول مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور تقریب آمد پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو سلامی پیش کی گئی، تقریب میں موسٹ سینئر وزیر و وزیر قانون میاں عبدالوحید، وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر یاسین قریشی، سیکرٹری صاحبانِ حکومت، اعلیٰ سول و ملٹری حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ا زاں انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر یاسین قریشی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی، تربیتی نظام اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہمراہ انسپیکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر یاسین قریشی نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول مظفرآباد ایس ایس پی کامران علی نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس سے حلف لیا اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو پولیس ٹریننگ اسکول میں دی جانے والی مختلف نوعیت کی جدید تقاضوں کے حامل تربیت، پولیس کی استعدادِ کار میں اضافے اور آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر آزادجموں و کشمیر پولیس کے نئے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے مارچ پاس بھی کیا۔اس موقع پر شجر کاری مہم کے تناظر میں پولیس ٹریننگ سینٹر مظفرآباد میں پودابھی لگایاگیا۔

Share This Post

More To Explore