وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری قاسم مجید سے کمشنر نارتھ ڈویژن انلینڈ ریونیو باصل صدیق نے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری قاسم مجید سے کمشنر نارتھ ڈویژن انلینڈ ریونیو باصل صدیق نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمشنر نارتھ نے وزیر خزانہ کو محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے وزیر حکومت کو آگاہ کیا کہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے، محصولات میں بہتری اور حکومتی آمدن میں اضافے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے مقررہ کردہ ہدف سے زائد ٹیکس وصولی عوام کا حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔حکومت کی ترجیح مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانا اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید نے ہدایت کی کہ ٹیکس وصولیوں میں شفافیت اور بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ٹیکس کولیکشن سے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کے لیے وسائل میں اضافہ ہوگا۔

Share This Post

More To Explore