آزاد جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر محمد بشیر مرزا نے رابطہ دفتر اطلاعات راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آزاد جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر محمد بشیر مرزا نے رابطہ دفتر اطلاعات راولپنڈی کا دورہ کیا۔ رابطہ دفتر پہنچنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عمران الحق نے اسٹاف کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت اور عوام کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے اور محکمہ اطلاعات اس ذمہ داری کو پیشہ ورانہ انداز میں نبھا رہا ہے۔انہوں نے رابطہ دفتر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رابطہ دفتر آزاد کشمیر حکومت کی سرگرمیوں کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری، دیانتداری اور ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عمران الحق نے ڈائریکٹر اطلاعات کو دفتر کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر اطلاعات نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور عملے سے ملاقات کر کے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

Share This Post

More To Explore