چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خوشحال خان کی زیر صدارت اوورسیز کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خوشحال خان کی زیر صدارت اوورسیز کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اوورسیز کنونشن سے متعلق انتظامی، لاجسٹک اور دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ظہیرالدین قریشی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار محمد ظفر خان، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری امتیاز احمد، سیکرٹری قانون ڈاکٹر محمد ادریس عباسی، سیکرٹری مالیات حسن مسعود، سیکرٹری توانائی و آبی وسائل چوہدری محمد طیب، سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف، سیکرٹری انڈسٹریز سردار عدنان خورشید، سیکرٹری سیاحت و سپورٹس انصر یعقوب، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری محمد رقیب، سیکرٹری کشمیر کاز سید شاہد محی الدین قادری، سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ خالد محمود مرزا، سیکرٹری جنگلات چوہدری محمد فرید، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ خواجہ محمد نعیم بسمل، سیکرٹری ان لینڈ ریونیو خواجہ عبدالرحمان، سیکرٹری زراعت و امور حیوانات وجاہت رشید بیگ، سپیشل سیکرٹری داخلہ شوکت یوسف یوسفزئی اور ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا نے شرکت کی، جبکہ صدر آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس عمر شہزاد جرال بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں اوورسیز کنونشن کے مجموعی انتظامات، مہمانوں کی آمد و رفت، سیکیورٹی، رہائش، سیشنز سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری خوشحال خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کے زیراہتمام اووسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد ہونے والا اوورسیز کنونشن آزاد کشمیر کے لیے نہایت اہم ایونٹ ہے جس کے ذریعے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو ریاست کی ترقی،سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات سے آگاہ کیا جائے گا۔ کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام محکمہ جات کو دن رات محنت کرنا ہوگی اور باہمی تعاون، مربوط حکمت عملی اور ٹیم ورک کے تحت کام کرنا ہوگا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ اوورسیز کشمیری ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت آزاد کشمیر ان کے ساتھ روابط مضبوط بنانے، ان کی تجاویز سے استفادہ کرنے اور انہیں ریاست کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں۔

Share This Post

More To Explore