وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی کی دعوت پر حلقہ لچھراٹ کا دورہ، عوام الناس و پی پی کارکنان کی جانب سے وزیراعظم کا تاریخ ساز استقبال۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا پٹہکہ، چھون، پنجگراں، دیولیاں، دھنی، نوسدہ، نوسیری،، پنجکوٹ، میرا کلسی، کرشاں، تیتراں، نمبل، کونڈا، صادقی بازار، پانڈیاں سمیت مختلف علاقوں میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر و وزیر قانون میاں عبدالوحید، وزیر صحت سید بازل علی نقوی اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب بھی موجود تھے۔دورے کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے قطاروں میں کھڑے ہو کر وزیراعظم آزاد کشمیر کا استقبال کیا، وزیراعظم پر گل پاشی کی گئی، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ مختلف مقامات پر“وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور زندہ باد، بازل نقوی زندہ باد،جئے بھٹو”، جئے بلاول“جئے بی بی”کے نعرے لگائے گئے۔ پٹہکہ سے پانڈیاں پنجکوٹ جلسہ گاہ تک جگہ جگہ خوش آمدید بینرز آویزاں تھے اور عوام نے حکومت کے انقلابی اقدامات پر وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے پنجکوٹ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کیا جہاں شدید سردی میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد وزیراعظم کے استقبال کے لیے موجود تھی۔ اس موقع ن لیگ اور پی پی کی سرکردہ شخصیات نے اپنے سینکڑوں کارکنان و سپورٹران کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔قبل ازیں
وزیراعظم آزاد کشمیر نے میرا کلسی میں دربار عالیہ سید شاہ محمد غازی پر حاضری دی، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی، آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ دورہ کے دوران مختلف مقامات پر وزیراعظم کو مختلف علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ مختلف مقامات پر استقبالیہ تقاریب سے خطاب میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ موجودہ حکومت محرومیوں کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ہماری جدوجہد کا مقصد صرف خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لچھراٹ میں سڑکوں، صحت اور تعلیم کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ دورہ کے دوران طلبہ، تاجران، بلدیاتی نمائندگان، سول سوسائٹی اور کارکنان کی بڑی تعداد نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
*****
مظفرآباد/ لچھراٹ(پی آئی ڈی) 06 فروری2026
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے پنجکوٹ میں جلسہ عام کے موقع پر ن لیگ اور تحریک انصاف کی سرکردہ شخصیات نے اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور،سید بازل علی نقوی اور پاکستان پیپلز پاررٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی ممبر۔ مجلس عاملہ۔ الیاس اعوان، ن لیگ لچھراٹ کے صدر راجہ خورشید نے اپنے سینکڑوں سپورٹرز کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور سید بازل علی نقوی نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور انہیں ہار پہنائے۔وارڈ سنجلی سے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر محمد صادق لون، چوہدری اشرف، چوہدری ارشد، چوہدری آکاش، چوہدری محمد نذیر، چوہدری بشارت نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ٹھیکیدار چوہدری بشیر کے ہمراہ وارڈ چوہان بنڈ سے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر چوہدری بشیر، چوہدری عبدالرشید، چوہدری لطیف، چوہدری ساجد، چوہدری یاسر، چوہدری عتیق، چوہدری حفیظ، چوہدری روشن، چوہدری کامران بشیر، چوہدری زبیر، چوہدری منیر، چوہدر ی ارشد، چوہدری سفیر احمد نے شمولیت اختیار کی۔وارڈ ناڑی بحراں سے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر چوہدری سفیر سعیدی، چوہدری صدیق، چوہدری سراج دین، چوہدری پرویز شامل ہوئے۔میلی براچھڑ سے قلندر اعوان کی قیادت میں شامل ہونے والوں میں قلندر اعوان، ساجد اعوان، حسنین اعوان، عظیم اعوان، ریاض اعوان، اعجاز اعوان، قاری زیشان اعوان، فاروق اعوان، شوکت اعوان، ریاست اعوان، سلطان اعوان، افتخار اعوان، حسن اعوان، حاجی بشیر، صادق اعوان شامل ہیں۔دکھن سے کونسلر چوہدری خالد محمود (دکھن پنجکوٹ) پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر، ریٹائرڈ صدر معلم چوہدری ولی محمد، ریٹائرڈ حوالدار محمد مصری چوہدری، حاجی چوہدری غلام سرور، دوکاندار چوہدری عبدالطیف، صوفی سراج دین چوہدری، چوہدری تاج دین، چوہدری محمد بشیر، چوہدری محمد صدیق، چوہدری شفیق احمد، چوہدری عبدالکبیر، چوہدری شاداب شریف، شفیق ولد بشیر، محمد راشد چوہدر ی، سفیر سراج چوہدری، چوہدری اذکار سرور، چوہدری عامر لطیف، فیصل چوہدری، ثاقب چوہدری، عاطف عزیز چوہدری، حاجی چوہدری محمد مصری، چوہدری مکھن دین، چوہدری سیف الدین، چوہدری خورشید احمد، چوہدری محمد منظور، قدیر سراج چوہدری، شکیل سراج چوہدری، سعود مصری چوہدری، چوہدری عدنان مصری، چوہدری زیشان مصری، چوہدری محمد منظور، چوہدری عبدالرشید، ٹھیکیدار عبدالطیف، چوہدری محمد اکبر، چوہدری محمد نذیر، چوہدری عبدالروف، چوہدری عبدالعزیز، چوہدری محمد رفیق، ڈاکٹر چوہدری محمد منیر، چوہدری محمد اکرم، چوہدری زیشان مصری، چوہدری محسن رفیق، چوہدری فیصل کبیر، ماجد بشیر چوہدری، ساجد بشیر چوہدری، غفور چوہدری، چوہدری فیضان اکبر، چوہدری سیاب سرور، چوہدری نذیر، چوہدری رشید، چوہدری محمد مشتاق، چوہدری محمد امجد، چوہدری محمد رفیق، چوہدری محمد صغیر، چوہدری اسد منظور، چوہدری عامر رشید، چوہدری عمران ممتاز، چوہدری عاد ل رشید، چوہدری عمران ممتاز، چوہدری عادل رشید، چوہدری عتیق رشید، چوہدری افتخار ولی، چوہدری ابرار ولی، چوہدری نصیر سراج، چوہدری مشاہد سراج، چوہدری زاہد سراج، چوہدری ہارون رشید نے بھی شمولیت اختیار کی۔پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں نے پارٹی قیادت اور سید بازل علی نقوی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

