محکمہ تعلقات عامہ کے سینئر موسٹ آفیسر محمد بشیر مرزا نے حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت بطور سربراہ محکمہ چارج سنبھال لیا۔ قبل ازیں وہ بطور ڈائریکٹر سوشل، ڈیجیٹل میڈیا و پکٹوریل پبلسٹی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس سے چارج لیا۔ چارج لین دین کی باقاعدہ تقریب سوموار کے روز نظامت تعلقات عامہ میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ تعلقات عامہ سے سینئر موسٹ آفیسر محمد بشیر مرزا نے ناظم تعلقات عامہ کا باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ محمد بشیر مرزا گزشتہ 36 سالوں سے محکمہ میں بطور آفیسر اطلاعات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ بعد ازاں نظامت اعلٰی تعلقات عامہ کے آفیسران اور سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسوقت میڈیا کی جہتیں یکسر تبدیل ہو چکی ہیں۔ ہمیں جدید میڈیا کے ٹولز کو اپنا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ اس کے لیے محکمہ کے افسران اور سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہوگا۔ میری کوشش ہوگی کے اپنے دور میں محکمہ کی بہتری کے لیے کام کروں۔ آفیسران اور سٹاف محنت اور لگن سے حکومت کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ محکمہ کے وسائل میں اضافے کے لیے اقدامات کریں گے۔ وزیراطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات کی رہنمائی میں محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔ میں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ محکمہ اطلاعات کو دیا ہے اب اپنے کیرئیر کے اس حصہ میں جب میں نے بطور سربراہ محکمہ چارج سنبھالا ہے تو میری کوشش ہے کہ میں محکمہ کی بہتری کے لیے کچھ کر سکوں۔ میری کوشش ہوگی کے محکمہ کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کروں اور محکمہ اطلاعات کو ایک جدید ادارہ بنا کر جاوں۔ تمام آفیسران اور سٹاف پر مشتمل میرے پاس ایک بہترین پروفیشنلز کی ٹیم موجود ہے جس کے ساتھ مل کر ہم اس محکمہ کو آگے لے کر جائیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
