فوڈ اتھارٹی جہلم ویلی کی چناری ،چکوٹھی بازار میں فوڈ پوائنٹس کا معائنہ۔ مختلف دکانوں سے غیر رجسٹرڈ /فوڈ سیفٹی قوانین کے مغائر فروخت ہونے والے پاپڑ، سلانٹی اور ٹافیاں ضبط کر لی گئیں۔ کارروائی اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز ارشد محمود، راجہ احمد نے معاون عملہ کے ہمراہ کی۔ خلاف ورزیوں پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانے عائد کرنے کے ساتھ اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق یہ اشیائے خوردونوش براہِ راست بچوں کے استعمال سے تعلق رکھتی ہیں جو بچے روزمرہ میں شوق سے کھاتے پیتے ہیں، اس لیے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیاء بچوں کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبارٹری رپورٹس کے اشیائے خوردونوش کی فروخت اور ترسیل قانوناً ممنوع ہے، صرف وہی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت ہے جو فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ اور منظور شدہ ہوں۔ حکام نے واضح کیا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات بلا تعطل جاری رہیں گے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر معیاری خوراک کی نشاندہی فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1280 پر درج کروائیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
