آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید سے وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے وزیر خزانہ کو یونیورسٹی کو درپیش مالی مسائل، بجٹ کی کمی، اور تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں پیش آنے والی مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مالی وسائل محدود ہونے کی وجہ سے انتظامی اور تعلیمی امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید نے وائس چانسلر کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر یونیورسٹی کے مالی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور حکومت یونیورسٹی کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت آزاد کشمیر اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
