یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مرکزی تقریب ڈی چوک میں ہوئی ۔تقریب میں وفاقی وزراء ،حریت قائدین ،سیاسی و سماجی رہنماؤں ،وکلاء ،صحافیوں ،طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مرکزی تقریب ڈی چوک میں ہوئی ۔تقریب میں وفاقی وزراء ،حریت قائدین ،سیاسی و سماجی رہنماؤں ،وکلاء ،صحافیوں ،طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پورے 10 بجے سائرن بجائے گئے اور شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ میں تمام مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ،آج لوگ بڑی تعداد میں جوش و جذبے کیساتھ نکلے،یہ ولولہ اور جذبہ دیکھ کر پتا چلتا ہے یہ سب 10 مئی کا جذبہ ہے،جو آج عوام میں جذبہ ہے وہی 10 مئی کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اعظم پاکستان ودیگر میں تھا۔10 مئی کو ہم نے دس گنا زیادہ بڑے دشمن کو شکست دی ،آج کے جذبے کے سامنے مودی کھڑا نہیں ہوسکتا ،یہ عوام کا سمندر کشمیریوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیریوں کو آج پیغام دینا ہے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں ،مقبوضہ جموں کشمیر میں ہمارے بہن بھائیوں نے بہت ظلم برداشت کر لیا ہے ،ہمارے بھائیوں کی شہادتیں ہورہی ہیں، کتنی بہنیں بیوہ، یتیم اور بے گھر ہوگئی ہیں ،بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان اور اسلام سے محبت کا رشتہ قائم ہے ،ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ۔،کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں تمام حریت راہنماوں اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔پورے پاکستان میں ہر جگہ لوگ بڑی تعداد میں نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدو جہد ایک دن ضرور رنگ لایے گی، حریت کانفرنس کے لوگ کشمیر کاز کیلئے اپنا گھر بار چھوڑ کر دنیا کو بھارت کی دہشت گردی سے آگاہ کر رہے ہیں ،وزارت امور کشمیر کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اتنی بڑی تقریب منعقد کی گئی،پاکستان کے اندر اور باہر بسنے والا ہر پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہیں،سات دہائیوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوئے،ہزاروں کشمیری جیلوں میں شہید، لاکھوں بے گھر ہوئے،دو لاکھ سے زائد کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا،مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں میں پاکستان سے محبت زندہ ہے،کشمیریوں نے قربانی دی مگر کبھی سرنڈر نہیں کیا

یومِ یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ انہیں آزادی ضرور ملے گی،کشمیر ایشو وہ زنجیر ہے جو پورے پاکستان کو متحد کرتا ہے،آج ثابت ہو گیا، سیاست اپنی جگہ مگر کشمیر پر پوری قوم ایک ہے۔وزارت امور کشمیر کی یوم یکجہتی کشمیر میں بھرپور کارکردگی رہی،پورے پاکستان میں تقریبات اور ریلیوں کی صورت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ،تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور سرکاری محکموں کی بھرپور شرکت کی گئی،بچے، نوجوان، اساتذہ اور سرکاری ملازمین یکجہتی کشمیر میں پیش پیش ہیں،وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر مظفرآباد میں مرکزی تقریب کی قیادت کر رہے ہیں،ڈپٹی وزیراعظم، وفاقی وزرا اور پوری قیادت مظفرآباد میں موجود ہے۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کا دن اہمیت کا حامل ہے پورے پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منایا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم سب اپنی سیاسی ودیگر وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ہم اکٹھے ہیں۔دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی ہیں وہ آج کشمیر کی آواز بلند کررہا ہے،انڈیا کے مظالم پورے دنیا کے سامنے آچکے ہیں،اب وقت کم ہیں کشمیر کی آزادی قریب ہے،آج کسی بھی تنظیم یا میڈیا کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں ہے،انڈیا، کشمیر کے اندر اپنے مظالم کو چھپانا چاہتا ہے،جس طرح ہم نے 10 مئی کو کامیابی حاصل کی اب بھی کریں گے،معرکہ حق میں امیر مقام پورے کشمیر میں نظر آئے،پاکستان کو اللہ نے صلاحیت دی ہے ہم دفاع کرنا اور دشمن کا منہ توڑنا جانتے ہیں،کشمیر کیلئے ہر حد تک جائیں گے،کشمیر کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کیلئے تیار بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو انکا حق نہیں دیا جاتا پاکستان کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا

Share This Post

More To Explore