یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے برارکوٹ انٹری پوانٹ پراحتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی میں چیف آ فیسر ضلع کونسل مظفرآبادمہ جبین عباسی، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد ہارون اعوان، اسسٹنٹ کمشنر حسرت خان، ایس پی بالاکوٹ صابر حسین،ڈی ایس پی بالا کوٹ، پولیس آفیسران،سیاسی و سماجی جماعتوں کے مقامی نمائندوں،وکلا، انجمن تاجراں، صحافیوں،طلباء، ممبران ضلع کونسل ودیگر نے ا نسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔اس موقع پراحتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیف آ فیسر ضلع کونسل مہ جبین عباسی نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ کشمیر آ زاد ہو کر رہے گا۔ ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد ہارون اعوان،اے سی بلاکوٹ حسرت خان، ممبران ضلع کونسلر مظفرآباد بالاکوٹ،سٹی کونسل گڑھی حبیب اللہ فہد یلمازو دیگر نے بھی خطاب کیا۔بالاکوٹ پر دونوں اطراف کی عوام نے پاکستان اور آ زاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ تقریب کے اہتمام پر شہدا جموں کشمیر اور پاکستان اور آ زاد کشمیر کے حق میں دعا بھی کی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
