یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ریلی اور جلسہ عام منعقد ہوا، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ جلسے میں سیاسی، مذہبی، سماجی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جلسہ عام سے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فصیل ممتاز راٹھور، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام محمد صفی، سیکرٹری جنرل آل پارٹیز حریت کانفرنس پرویز شاہ، شوکت جاوید میر، شیخ عقیل الرحمن، سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر، ترجمان وزیر اعظم آزادکشمیر شوکت جاوید میر،شیخ محمد یعقوب، شمیم شال، زاہدہ اشرف، ڈاکٹر راحہ محمد سجاد خان، ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل ساجد محمود اور ڈائریکٹر قومی و آگاہی ونگ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر حریت کانفرنس مظفرآباد کے نمائندگان بھی موجود تھے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فصیل ممتاز راٹھور نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آج کے دن ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی آزادی کی جدوجہد میں ہم ہر محاذ پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان کی عوام اور حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ہر مشکل میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا، کشمیریوں کے استصواب رائے کے موقف کو دنیا بھر میں اجاگر کیا اور کشمیریوں کے جذبات کی بین بین الاقوامی سطح پر بھرپور ترجمانی کی یہ امر کشمیریوں و پاکستان کے درمیان مضبوط رشتے کا عکاس ہے، آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری حکومت پاکستان کی جانب سے ہمیشہ کی طرح بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی پر مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک جلد منطقی انجام کو پہنچے گی،اورمقبوضہ کشمیر کے عوام بھی آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ تحریکِ آزادی کشمیر ایک منصفانہ اور اصولی جدوجہد ہے، جس میں کشمیری عوام تنہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر کے عوام کو بھارت کے جبری قبضے سے آزادی نہیں مل جاتی، جماعت اسلامی پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم اور ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے ہر فورم پر اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کریں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے عوام دل و جان سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری عوام کو جب تک ان کا بنیادی حقِ خودارادیت نہیں مل جاتا، اس وقت تک حریت کانفرنس کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ تحریک منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔دیگر مقررین نے بھی اپنے خطابات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔جلسے کے اختتام پر کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
