محکمہ زراعت آزاد کشمیر کے تحت شجر کاری مہم 2026 کے دوران پھلدار پوداجات کی تقسیم اور تنصیب کا کام جاری ہے۔ سپرٹ سکول شوکت لائن مظفرآباد میں پھلدار پوداجات کی شجر کاری کے حوالے سے تر بیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت میں سکول کے پرنسپل، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال تربیت میں بطور ریسورس پرسن شریک ہوئے۔ جس میں سکول کے اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کو پھلدار پوداجات کی داغ بیل ، تنصیب اور حاصل ہونے والےفوائد بارے معلومات فراہم کی گئیں۔تر بیت کے بعد سکول انتظامیہ کی جانب سے طلباء و طالبات اور ٹیچرز میں مختلف اقسام کے 300 پودے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضلع مظفرآباد نے سکول انتظامیہ اور طلباء وطالبات سے اپیل کی کہ محکمہ زراعت کی حالیہ شجر کاری مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پھلدار پودے تنصیب کریں۔ پودوں سے ہم ناصرف پھل حاصل کر کرتےہیں بلکہ یہ ہماری زندگی کی بقاء کے لیے بھی انتہائی ضروری ہیں اور ان کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
