فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر مشہور کمپنی پر جرمانہ عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر کی زیر نگرانی فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے گوجرہ بائی پاس پر مضرِ صحت، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر مشہور کمپنی پر جرمانہ عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر کی زیر نگرانی فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے گوجرہ بائی پاس پر مضرِ صحت، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔کارروائی کے دوران فوڈ ڈیلیوری گاڑیوں کو مختلف مقامات پر روک کر ان میں موجود اشیائے خوردونوش کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران خوراک کے معیار، لیبلنگ، رجسٹریشن اور فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ جانچ پڑتال کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ایک مشہور کمپنی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔کارروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر قاضی شفیق الرحمن ،فوڈ ٹیکلنالوجسٹ جلیل احمد اور معاون عملہ نے حصہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کی تیاری، ترسیل اور فروخت کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مارکیٹ میں صرف وہی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت ہے جو فوڈ اتھارٹی سے باقاعدہ رجسٹرڈ اور منظور شدہ ہوں۔ عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ اتھارٹی کے مقررہ معیار اور قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Share This Post

More To Explore