اسسٹنٹ کمشنر جہلم ویلی کامران خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر/سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول راجہ کاشف لطیف خان، اور انسپکٹر پرائس کنٹرول جہلم ویلی اقرا یوسف نےہمراہ موبائل یونٹ ضلع جہلم ویلی کے پٹرول پمپس کی کوالٹی, ایل پی جی کی کوالٹی اور اشیاء روز مرہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم ویلی کامران خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر/سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول راجہ کاشف لطیف خان، اور انسپکٹر پرائس کنٹرول جہلم ویلی اقرا یوسف نےہمراہ موبائل یونٹ ضلع جہلم ویلی کے پٹرول پمپس کی کوالٹی, ایل پی جی کی کوالٹی اور اشیاء روز مرہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔نائب ناظم انڈسٹریز اینڈ کامرس راجہ جاوید انور کی ہدایت پر اس موقع پر راجہ کاشف لطیف خان کا کہنا کہ محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس میں پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کے تدارک اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے شکایات سیل قیام کر رکھا ہے۔ عوام الناس کس بھی شکایت کی صورت ضلعی انسپکٹر پرائس کنٹرول اور ڈائریکٹوریٹ پر قیام شکایات سیل میں شکایت درج کروا سکتےہیں۔ محکمہ کا فلیڈ سٹاف کسی بھی شکایت پر کارروائی کے لیےہمہ وقت دستیاب ہے۔

Share This Post

More To Explore