آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے وزیر اطلاعات اوقاف و مذہبی امور چوہدری محمد رفیق نئیر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد منظور کر لی۔ چوہدری محمد رفیق نئیر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت، حریت رہنما محمد یاسین ملک کی غیر قانونی اسیری، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ قرارداد میں پاک فضائیہ کے دفاعی نظام “تیمور” کی کامیاب تیاری پر مبارکباد پیش کی گئی اور لیپہ ویلی میں کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
