وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ فضل رسول طاہر کی قیادت میں ایک اہم وفد نے ملاقات کی۔وفد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران مولانا عتیق الرحمن دانش، مولانا سید غلام مجتبیٰ بخاری، مولانا محمد آصف بلوچ سمیت دیگر علما و مشائخ شامل تھے، ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو علما و مشائخ کونسل کی جانب سے مذہبی رواداری، بین المسالک ہم آہنگی اور معاشرتی امن کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت کا بنیادی ہدف ایک پرامن، مستحکم اور باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تشکیل ہے۔ معاشرتی رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے جو ہمیشہ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور شہری آزادیوں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام ہمیں انسانیت، برداشت، تحمل اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اور حکومت ان اسلامی اقدار کی روشنی میں معاشرے میں محبت اور یکجہتی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
