وزیر اطلاعات، اوقاف و مذہبی امور چوہدری محمد رفیق نیئر نے 26 جنوری بھارتی یومِ جمہوریہ و کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے فراڈ ہے، ہندوستان ایک انتہا پسند ریاست ہے۔ کشمیری ہندوستان کے مقبوضہ جموں وکشمیر پر جابرانہ تسلط کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔کشمیری عوام حقِ خودارادیت اور تحریکِ آزادی کے لیے طویل عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں اور اپنی جدوجہد کو کامیابی تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اور اس مؤقف سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر وہ کوشش قابلِ قدر ہے جو سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کی طرف لے جائے، تاہم کشمیری عوام کے لیے قابلِ قبول حل وہی ہوگا جو ان کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ریاستِ جموں و کشمیر کو ایک ناقابلِ تقسیم وحدت سمجھتے ہیں اور ان کی جدوجہد اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
