صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 26 جنوری کو یومِ سیاہ اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ جدوجہدِ آزادی کو منزل تک جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد مقبوضہ وادی میں محاصرے، پابندیوں اور شہری آزادی پر قدغنوں میں اضافہ ہوا، تاہم نڈر کشمیری عوام نے ثابت قدمی اور حوصلے کے ساتھ اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا۔صدر ریاست نے کہا کہ اس موقع پر کشمیری دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقِ خودارادیت کی راہ میں رکاوٹ بننے کی بجائے حقیقت پسندانہ اور سنجیدہ طرزِ عمل اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی صورتحال میں مسئلہ کشمیر مزید توجہ اور فوری مؤثر پیش رفت کا تقاضا کرتا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
