وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے43سال آج 24 جنو ری2026ء کو مکمل ہو گئے ہیں۔وفاقی محتسب کے 43سال مکمل ہونے پر ریجنل آفس مظفرآباد میں تقریب کا انعقاد، وفاقی محتسب آزاکشمیر کے ریجنل ہیڈ منصور قادرڈار نے تقریب میں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا پیغام سنایا۔ 43 سال قبل1983ء کو اسی روز جب وفاقی محتسب کا قیام عمل میں آ یا تو سب سے پہلے اسلا م آباد میں اس کا صدر دفتر قا ئم کیا گیا۔ بعد ازاں چا روں صوبائی دارالحکو متوں میں اس کے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے گئے جب کہ آج ہیڈ آ فس اسلام آبادسمیت ملک بھر میں وفاقی محتسب کے28 علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز کام کر رہے ہیں۔43 سال مکمل ہو نے پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی محتسب کے افسران اور عملے کے ارکان کی مسلسل کا وشوں، محنت اور لگن کی وجہ سے وفاقی محتسب کا ادارہ ملک میں گڈ گو رننس کی ایک مثال اور نمو نہ بن کر سا منے آ یا، جسے عوام النا س کا بھر پور اعتماد حا صل ہے۔اپنی مسلسل کو ششوں کے ذریعے ادارے نے سر کا ری دفا تر اور محکموں میں شفافیت، جوابدا ہی، گڈگورننس اور قا نون کی حکمرا نی کے کلچر کو فرو غ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پو رے عرصے کے دوران، ادارے نے اپنی رسائی اور پہنچ کو بڑھانے کے لئے مسلسل کو شش کی ہے تا کہ عا م لوگوں کو ان کے گھر وں کے قر یب انصاف کی فرا ہمی کو آ سان بنا یا جاسکے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ 43سال کے اس سفر کے دوران ادارہ ساڑھے25لاکھ سے زائد خا ندا نوں کو ریلیف فرا ہم کر چکا ہے جن کی اکثریت کا تعلق معاشرے کے پسے ہوئے طبقے اور ملک کے دور دراز علاقوں سے ہے۔سال2025 ء میں وفاقی محتسب نے دو لا کھ 61 ہزار101 شکایات کے فیصلے کئے۔ شکایات میں یہ مسلسل اضافہ نئے علاقائی دفاتر کے قیام،کھلی کچہریوں کے انعقاد اور آئی آر ڈی جیسے اقدامات کا نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر سال شکا یات میں مسلسل اضا فے سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے پر عوام النا س کے اعتماد میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے بنیا دی مقا صد بد انتظا می کے خا تمے، گڈ گو رننس کے قیام، قا نون کی حکمرا نی اور انسا نی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جا ری رکھیں گے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ یہ ادارہ آج جس بلند ی پر فا ئز ہے، وہ ہیڈ آ فس اور علاقا ئی دفا تر میں ان کے سا تھیوں کی انتھک محنت کے بغیر ممکن نہ تھا۔انہوں نے افسران اور عملے کے ارکان پر زور دیا کہ وہ عوامی شکا یات کے فو ری ازالے کے لئے اپنی کو ششوں کو دو چند کر دیں۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دفتر آ نے والے دنوں میں مضبو ط سے مضبو ط تر ہو تا چلا جا ئے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
